نوشہرہ: بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی کے ساتھ مبینہ جنسی درندگی کرنے والا سفاک ملزم جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:06

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ مصری بانڈہ میں بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی کے ساتھ مبینہ جنسی درندگی کرنے والا سفاک ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس تھانہ مصری بانڈہ کے مطابق زڑہ میانہ میں23مارچ کو سفاک ملزم نے معزور بچی کی والد کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس کر بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی صبا ،ْ گل کے ساتھ جنسی درندگی کی تھی اور والدہ کے انے پر فرار ہوگیاتھا۔

تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے سخت سیکورٹی میں جنسی درندگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ عاصم کو سخت سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

جنسی درندگی کا شکار بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی صبا ،ْ گل کے والد سید علی شاہ کے مطابق ملزم بااثر خاندان سے ہے پولیس میں بھی اثر رسوخ ہے مجھ غریب سے انصاف کیاجائیں بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی کے ساتھ ظلم و بربریت کی گئی ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ تھانہ مصری بانڈہ میں گاوں میں 23مارچ کو اوباش نوجوان مسمی شاہ عاصم ولد لعل بہادر نے گھر میں اکیلی موجود بارہ سالہ زہنی معزور گونگی بہری بچی صبا ،ْ گل ز دختر سید علی شاہ کو زبردستی کمرہ میں بند کرکے ہاتھ اور پاوں باندہ کر بچی کے ساتھ جنسی درندگی کی۔والدہ صفیہ ناز کے مطابق وہ گاوں میں محلے میں فاتحہ خوانی کے لیے گئی ہوئی تھی ۔

تھانہ مصری نانڈہ میں ملزم شاہ عاصم کے خلاف زیردفعہ PPC 376-50-53 CPAمیں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ عاصم ولد لعل بہادر پنجاب فرار ہوتے ہوئے گرفتارکرلیا۔پولیس نے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں بعدالت جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں ملزم شاہ عاصم کو جسمانی ریمارنڈ کے لیے پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں