نوشہرہ،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 30 نومبر 2021 17:27

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے شوبرا چوک سے پریس کلب نوشہرہ تک احتجاجی مارچ کیا مظاہرین کی قیادت ایپکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچا ، ایگیگا کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی ، غلام سرور خان ، سکولز آفیسرز کے رہنما شیر رحمان خٹک ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وزکر ویلفیئر کے صوبائی صدر اسد علی خان بدرشی ، انجمن پٹواریان و قانون گو یان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف خان خویشگی اور دیگر سرعکاری محکموں کے یونین رہنما کر رہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر فضل غفار باچا اور ایگیگا کے ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی نے مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اسمان سے باتیں کر رہی ہے یہاں تک کہ عام شہری کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جس مین سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹیرین ، وزیروں ، مشیروں کیلئے تو تنخواہوں میں اضافہ کرتی ہے لیکن سرکاری ملازمین کیلئے کیوں نہیں کرتی البتہ ملک کا پہیہ اسی سرکاری ملازم کی ہی بدولت چلتا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ، اور بجلی و گیس سمیت اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں تو آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے لیکن تنخواہوں میں نہیں انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں بصورت دیگر ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں