اپوزیشن کا اتحادچوری بچانے کا اتحا د ہے، پیر سید صمصام علی بخاری
الحمد اللہ پی ٹی آئی کا یہ بیانیہ سچ ثابت ہوا ہے کہ یہ دونوں اندر سے ایک ہیں یہ اپنے لئے اتحاد بنا رہے ہیں
اتوار 19 مئی 2019 18:10
(جاری ہے)
نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات دینے کو تیار ہیں اپوزیشن اگر حکومت کے خلاف تیاری کر رہی ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں لیکن سب جانتے ہیں کہ منی لانڈرنگ سے بچنے کے لئے ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں کادورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راہنما تحریک انصاف چوہدری عبداللہ طاہر ،میاں عبد الرشید بوٹی،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ،قمر عباس مغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر پیرسید صمصام علی بخاری نے این آر او کے سلسلہ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا واضع موقف ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ان پر عملدرا?مد کیا جائے گا۔ اپوزیشن کرپشن کے دفاع کی تیاری کر رہی ہے پچھلے تین سال کے بلاول اور مریم بی بی کے ایک دوسرے کے بارے میں بیانات سامنے رکھیں اور خصوصاًً مریم بی بی کے چچا شہباز شریف شعلہ بیان کے بیانات نکال کر دیکھیں کہ وہ کس طرح پیٹ پھاڑ کو سڑکوں پر گھسیٹ کر کرپشن کا پیسہ نکالنے کی بات کرتے تھے۔ بلاول بھٹو ذرا یہ بھی بتا دیں کہ ان کا انصاف اور ہے ہمارا انصاف اور ہے اب مسلم لیگ (ن)والے عوام سے معافی تو مانگ لیں کہ وہ پیٹ پھاڑنے نہیں آئے بلکہ سجدہ ریز ہونے آئے ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہ میں سستے رمضان بازاروں پر اعتراض نہیں تھا ان کی نمود و نمائش سے، بڑے بڑے پوسٹر ز سے اعتراض تھا اب اس بازار میں دیکھ لیں وزیر اعظم ،وزیر اعلی کی کوئی تصویر یں نہیں ہیں ہ میں اعتراض یہ کہ ماضی میں سبزیاں اور فروٹ کم نظر آتا تھا شہباز شریف زیادہ نظر آتا تھا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹے اور چینی کے سٹالوں پر مرد و خواتین سے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ انہوں نے اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو ایک کلو کی بجائے دو کلو چینی فراہم کرنے اور سستے رمضان بازاروں میں سبزیوں کے مزید سٹالز بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کے تمام سستے رمضان بازاروں پر بہترین انداز میں صارفین کو سہولیات فراہم کر ہے ہیں اور اس کے لئے ڈپٹی کمشنر مریم خاں اوکاڑہ کی کاوش لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اے سی اوکاڑہ عمر مقبول ،اے سی رینالہ خورد حمزہ نوید کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور کاوش کی بدولت اوکاڑہ میں سستے رمضان بازاروں کی بدولت سہولت مل رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع میں سستے رمضان بازارں کے ذریعے عوامی سہولیات سے متعلق اور احساس رمضان پروگرام کے ذریعے لوگوں کو رمضان گفٹ پیک دیے جانے سے متعلق بھی بتایا۔ صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے سستے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر اشیائ کی کوالٹی کو بھی چیک کی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی بخاری نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے گائنی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو میں بنائی گئی پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ضرورت مند افراد میں مخیر حضرات کے تعاون سے احساس پروگرام کے تحت رمضان گفٹ پیک بھی تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوکاڑہ،کسان بورڈ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے باہر گندم کی قیمتوں میں کمی اور باردانہ کی عدم دستیابی کے ..
آرٹس کونسل اوکاڑہ میں پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد
ایم این اے اوکاڑہ چوہدری ریاض الحق جج کی انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سے ملاقات
فوڈ سیفٹی ٹیم کی گڑ بازار اوکاڑہ میں انسپکشن، 400 لٹر ملاوٹی جوس تلف
اوکاڑہ ،بائی پاس کے قریب تیز رفتارمزدہ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچل دیا
اوکاڑہ،پولیس تھانہ گوگیرہ نے 3رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا
فوڈ اتھارٹی اوکاڑہ نے 400 لیٹر مضر صحت جوس پکڑ لیا
اسلام آبادپولیس سو فیصد الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ،آئی جی کاپولیس فورس ..
ڈی جی ماحولیات کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی اوکاڑہ کے احکامات کے مطابق پلاسٹک سے انکار سیمیناراور آگاہی ..
دیپالپور ،حویلی لکھا میں پولیس نے دوہرے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا ،ملزمان گرفتار
دیپالپور ،حویلی لکھا میں پولیس نے دوہرے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا ،ملزمان گرفتار
پاکستان میں پہلے لیگا میڈیکورم ہومیو پیتھک انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد
اوکاڑہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار