اورکزئی،ٹمبر مافیا اور لکڑیوں کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی ،ٹمبر سے بھری 3گاڑیاں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کردیاگیا،سمگلرز گرفتار

پیر 16 مئی 2022 16:15

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) ضلعی انتظامیہ اورکزئی کا ٹمبر مافیا اور لکڑیوں کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی ،ٹمبر سے بھری 3گاڑیاں قبضے میں لیکر مقدمہ درج کردیاگیا،سمگلرز گرفتار۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی محمد آصف رحیم نے کہاہےکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں لکڑیوں کی سمگلنگ اور کٹائی پر مکمل پابندی ہے اورکزئی پولیس نے رات کے وقت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں قیمتی لکڑیوں سے بھری 3گاڑیوں کو تحویل میں لیکر سمگلروں کے خلاف فارسٹ مجسٹریٹ سمیت اے سی اپر اور اے سی لوئر اورکزئی کی ٹرائل عدالتو ں میں مقدمات درج کیے گئےہیں ۔

اس ٹمبر مافیا سمگلنگ میں محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی ملوث ہونے کا خدشہ ظہار کیا جارہا ہے۔ ڈی سی نے کہاکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑیوں کی سملنگ پر سخت پابندی عائدکی گئی ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے لکڑیوں کی روک تھام کیلئے سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اگر کوئی بھی سمگلنگ اور جنگلات کی کٹائی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلا ف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں