ضلع اورکزئی میں تمام سیاحتی مقامات پر پابندیاںہٹا دی گیئں

جمعرات 13 اگست 2020 23:44

اورکزئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک نے ضلع اورکزئی میں تمام سیاحتی مقامات اوربازاروں سے سیاحت پر نافذ پابندی ہٹا دی اوراس سلسلے میںباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیزپرعمل کرتے ہوئے اب سیاح تمام سیاحتی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں ۔اسی طرح ضلع کے تمام بازاروں پرعائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں تاہم کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گاتاکہ اس موذی مرض کو دوبارہ پھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں