اورکزئی ، ہیضہ کی وباء اور جانوروں کے لمپی سکین بیماری کیلئے فری میڈیکل کیمپس قائم

بدھ 24 اگست 2022 16:57

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2022ء) ہیضہ کی وباء اور جانوروں کے لمپی سکین بیماری کیلئے فری میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی عدنان فرید نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ،قبائلی ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں انجانی میں ہیضے کے وباء آئی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وباء کے روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ صحت اورکزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان کی نگرانی میں میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اب حالات نارمل ہیں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے فری علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب جانوروں میں لمپی سکین بیماری ائی ہیں جس کیلئے محکمہ لائیو سٹاک نے ڈاکٹر بھیجے ہیں جو جانوروں میں ویکسینیشن کررہے ہیں اور اس کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر ایک ایک گائوں میں میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد اس پر قابو پا لیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں