دین اسلام ہمیں مساوات کا سبق دیتا ہے، میاں احمد رضا مانیکا

بدھ 15 اگست 2018 23:05

پاکپتن۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ایم این اے مسلم لیگ (ن) میاں احمد رضا مانیکا نے کہاہے کہ سنت ابراہیم کی ادائیگی ہم سب کا فریضہ ہے،عید قربان کے موقع غربا،مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، دین اسلام ہمیں مساوات کا سبق دیتا ہے، عید قربان کی خوشیوں میں سب کو شریک کریں گے تاکہ باہمی ہمدردی کی فضاء پیدا ہو سکے،انہوں نے کہا کہ عید ایک خوشیوں کا تہوار ہے، عید الضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیم کی ادائیگی ہمیں حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد دلاتی ہے، عید کے موقع پر اپنے ارد گردموجود مستحقین کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ سب ہی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں،انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر ہم اپنے شہداء کو بھی یاد رکھیں گے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پاکستان کی جڑوں میں شہداء کا خون ہے جس کے باعث ہمارا ملک آج بھی سلامت ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں