پولیو کا خاتمہ مشترکہ تعاون سے ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) خلوص نیت سے کیے جانے والے اقدامات میں کامیابی یقینی ہے ،مشترکہ کاوشیں ہی قومی ترقی و اہداف کا حصول سبب بنتی ہیں ،پولیو کا خاتمہ مشترکہ تعاون سے ممکن ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کے لوگ قومی مفاد کے تحت کاوشیں کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انسداد پولیو ویکسین میں تارگٹ کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ، ورلڈ ہیلتھ کے نمائندے ڈاکٹر زیشان ، ڈی او سیکنڈری رانا شبیرحسین ، ڈی او بجٹ انوار الحق بدر، تحصیلدار بختیار احمد ڈھکوسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈی ایچ اوڈاکٹر ریاض نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں نے گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطر پلائے ،انسداد پولیو مہم مطلوبہ اہداف کو حاصل کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسنگ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے انسداد پولیو مہم میں مزید 2 دن کی توسیع کی گئی ہے ، 14 دسمبر تک رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیلتھ افسران ، ایریا انچارج ، مانیٹرنگ افسران ، پولیو ٹیموں کی طرف سے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ، انہوں نے ہیلتھ افسران ، ایریا انچارج اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران خلوص نیت اہداف کے حصول کیلئے دلجمعی سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں