پاکپتن ۔مکئی، دھان اور کپاس کی فصل نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے، چوہدری محمد اشرف

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) مکئی، دھان اور کپاس کی فصل نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے، حکومت متاثرہ کسانوں کیلئے فوری سبسڈی کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کسانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ مکئی، دھان اور کپاس کی فصل کو رواں سال ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے حکومت کسانوں کو فی ایکڑ کم ازکم 20 ہزار روپے کی سبسڈی دے تاکہ کسان اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں، وطن عزیز میں زراعت کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جاتا ہے، جب تک حکومت کسانوں کو سبسڈی نہیں دے گی اس وقت تک زرعی مصنوعات کی قیمتیں کبھی بھی کم نہیں ہونگی اور ہم اپنے پڑوسیوں اور بالخصوص بھارت سے کبھی بھی عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ زرعی مد میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دے اور ان کو مجبور نہ کریں کہ وہ اس اہم پیشے کو چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں