آلودہ پانی پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا اہم سبب ہے،حکیم لطف اللہ

پیر 24 فروری 2020 18:50

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) آلودہ پانی پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا اہم سبب ہے پولیو دنیا بھر سے ختم ہو چکا ہے مگر ہم ابھی تک اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پارہے، صاف پانی کے بغیر صحت والی زندگی کا تصور ممکن نہیں، صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری دو تہائی آبادی کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں دور دراز دیہی علاقوں میں انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ سے پانی پیتے ہیں، شہری علاقوں میں بھی عوام کی صاف پانی تک رسائی ممکن نہیں جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس(جگر)خسرہ، گیسٹرو کی وجہ سے ہزاروں اموات واقعہ ہورہی ہیں ہماری بدقسمتی کا عالم یہ ہے کہ ملک کے 24 بڑے شہروں کا 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں