پاکپتن،شہر اور گرد و نواح میں ملاوٹ مافیا کا راج، شہری ملاوٹی اشیاء خورد نوش کھاکر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

پیر 24 فروری 2020 18:50

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) شہر اور گرد و نواح میں ملاوٹ مافیا کا راج، شہری ملاوٹی اشیاء خورد نوش کھاکر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کاغذی کاروائیوں تک محدود۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پاکپتن میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن نہ ہوسکا ہے شہر اور گرد و نواح میں ملاوٹ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے کھلے دودھ سے لیکر مرچ مصالحہ جات تک ہر چیز میں ملاوٹ کرکے دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کاغذی کارروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مافیا ملاوٹ کے موذی بیماریاں پیدا کرکے شہریوں میں موت بانٹ رہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا زیرو ہونا شرمناک ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں