پاکپتن، وزیر اعلی کی ہدایات کے تحت عوامی مسائل کے حل کئے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، ڈی سی احمد سہیل کیفی

منگل 12 اکتوبر 2021 17:37

پاکپتن۔12اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) :ڈی سی پاکپتن  احمد سہیل کیفی  نے عوامی مسائل کے سلسلہ میں خصوصی مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کے تحت عوامی مسائل کے حل کئے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے تاخیری حربے استعال سے گریز کیا جائے اور متعلہ ادارے قلیل وقت میں عوامی مسائل کے سلسلہ ترحیج بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کریں  اور تاخیر ی حربے استعال کرنے سے گزیر کریں  اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف  اے ڈی سی جی  عابد شوکت،اے سی پاکپتن شر جیل شاہد اے سی عارفوالا اظہر طارق وٹو ،ای او ہ  ہیتھ ڈاکڑ محمد شہزاد  ایس این اے فیاض مسعود  ڈی ڈی  لوکل گورنمنٹ طاہر مختاراینڈ دوسرے موجود تھے۔


متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں