پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

بدھ 13 اکتوبر 2021 14:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) پاکپتن میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپا مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ملزمان بہاول نگر میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں