ناجائز تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو برداشت نہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 29 مئی 2023 20:20

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو برداشت نہ کیا جائے، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کارروائیوں کا آغاز کریں، یہ باتیں انہوں نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رانا محمد عمر، ڈی آئی او سید سلمان حسین، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا،چیف آفسیر میونسپل کمیٹی نوید سیلانی، سی او ڈسٹرکٹ کونسل ملک جاوید اسلیم، پی ایس او ٹو ڈی سی شفیق شاہین اور تحصیل عارفوالہ کے افسران نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کو ناجائز تجاوزات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے، دوکانوں سے ملحقہ ناجائز تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اورقبضہ کی جگہ کو فوری مسمار کر دیا جائے گا،انجمن تاجران نے ڈپٹی کمشنر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے سلسلہ انتظامیہ قانون کے تحت سب کے ساتھ مساوی سلوک کرے اور کارروائیاں کرے، علاوہ ازیں انجمن تاجران کے وفد نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنے تعاو ن کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں