عطائیت سے متعلق عوام میں آگہی مہم چلائی جائے ،ڈپٹی کمشنرپاکپتن

منگل 30 مئی 2023 23:17

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنرپاکپتن امتیاز احمد خان کھچی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطائیت کے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عطائیت کے خاتمے کیلئے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہے،تمام متعلقہ ادارے ایس او پی کے تحت اتائیت اور جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے باہمی ربط ورابطہ کے ساتھ مشترکہ اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی تعاون حا صل کریں،جعلی ادویات اور اتائی ڈاکٹرز انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عطائیت سے متعلق عوام میں آگہی مہم چلائی جائے تا کہ وہ مستند ڈاکٹرز سے ہی علاج کروائیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کوعطائیت کے خاتمے، جعلی و غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور قواعد ضوباط پر عمل درآمد نہ کرنے والے میڈیکل سٹور زسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر نے کہا کہ معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور قواعد ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والے میڈیکل سٹور ز کی چیکنگ کریں اور خلاف ضابطہ کام کرنے والے میڈیکل سٹور زکو سیل کریں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں