پاکپتن ، خاتون ایس ایچ او نےدو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا

بدھ 31 مئی 2023 20:33

پاکپتن ، 31مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) پاکپتن میں خاتون ایس ایچ او نےدو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا،موٹر سائیکل چور گینگ سے 9 لاکھ مالیت کی 16 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فرید نگر لیڈی سب انسپکٹر عشرت جبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار موٹر سائیکل چور گینگ سے مختلف جگہوں سے چوری کی گئیں 9 لاکھ روپے مالیت کی 16 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن شاہدہ نورین نے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔پولیس کے اس اقدام پر شہریوں نے پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں