عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، عارف عمر عزیز

منگل 14 فروری 2017 19:54

پاکپتن۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر ضررویات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بر وئے کار لا ئے جا رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مختلف علاقو ں میں و اٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ،پہلے سے موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیکر ان کو فنگشنل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عارف عمر عزیز نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی او پلاننگ رضوا ن علی ،ایس ڈی او محمد سعید ، اسسٹنٹ انجینئرلیاقت ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ، چیف آفیسر تحصیل میونسپل کمیٹی ملک جاوید اسلم ، میونسپل آفیسر تحصیل میونسپل کمیٹی عارفو الا وحید قیصرسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ معاذ احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ تحصیل پاکپتن میں8اور تحصیل عارفوالا میں6 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اداروں کے افسران اپنی مثبت تو انائیاں صرف کریں اور کو شش کریں کہ کم سے کم وقت میںعوام کے مسائل حل ہو ں اور عوام کوبنیا دی ضروریات دستیاب ہوں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں