دیار غیر میں خدمات انجام دینے والے ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،ڈپٹی کمشنر

منگل 28 فروری 2017 21:42

پاکپتن ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) حکومت بے سہا را خاند انوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے ، دیار غیر میں خدمات انجام دینے والے ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی خدمات کی بدولت ملک میں زرمبادلہ بھیج کر ملک کی اقتصادی صورتحال کو مضبو ط کر رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے اوور سیز پاکستانی فاونڈیشن کی جانب سے غلام محمد کی بیوہ کو مالی امدا کا چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے ، ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ صا حب استطاعت اور صا حب حثیت لوگ آگے بڑھ کر محروم معشیت لو گو ں کی دلجمعی سے خدمت کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم سب کا اولین فرض ہے کہ بے سہار ا ، غریب ، نادار لو گو ں کی خدمت کریں تاکہ یہ خاند ان معاشرتی برائیوں سے محفو ظ ہو کر اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں، اس مو قع پر اوور سیز پاکستانی فاونڈیشن کی جانب سے غلام محمد کی بیوہ کو ایک لاکھ تینتیس ہزار تین سو روپے کی مالی امدا د کا چیک دیا گیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں