نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ضلعی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقد ہوا

اتوار 10 ستمبر 2023 19:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2023ء) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ضلعی کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل ہال پنجگور میں منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پھلین بلوچ مرکزی رہنما حاجی اسلام بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبران رحمدل بائیاں شیر علی وزیر فرہاد شعیب بلوچ حاجی اکبر بلوچ چیئرمین عبدالمالک صالح سمیت مرکزی و صوبائی رہنماء موجود تھے اجلاس میں جنرل الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیا گیا تمام یونین کونسلوں میں رابطہ دفتر کی قیام فیصلہ کیا گیا اجلاس میں نیشنل پارٹی ضلعی وتحصیل کابینہ کی آئینی مدت ختم ہونے پر ضلعی وتحصیل پنجگور کابینہ کو ختم کرکے 17 ستمبر میں ضلعی وتحصیل کابینہ کی الیکشن کا اعلان کیا گیا اور ممتاز قانوندان علاؤالدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی کاغزات نامزدگی 13سے 15 ستمبر میں وصول کیا جائے گا اجلاس میں سابقہ ضلعی وتحصیل کابینہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیااجلاس میں نیشنل پارٹی کو مزید فعال اور رابطہ مہم تیز کرنے کیلئے متعدد فیصلہ عمل میں لائے گئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلیں بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ علاؤالدین ایڈوکیٹ میجر غلام جان بلوچ حاجی محمد ایوب دھواری حاجی اکبر بلوچ میر عباس بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت جو سیاسی اصولوں پر گامزن ہے نیشنل پارٹی کی حدت ایک خوشحال تعلیم یافتہ اور پر امن بلوچستان ہے نیشنل پارٹی کا ہر فیصلہ جمہوری اور سیاسی انداز اور مشاورت سے ہوتے ہیں نیشنل پارٹی میں شخصیت پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے نیشنل پارٹی نظریاتی پختہ سیاسی فکری کارکنوں کی جماعت ہے جو بلوچستان کو ایک خوشحال ترقی یافتہ بلوچستان کی طرف گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کھبی بھی بلوچستان کی مفادات کا سودا نہیں کیا ہے ہمیشہ جمہوری اصولوں کے اندر رہتے ہوئے ہر فورم پر بلوچستان کی آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو گزشتہ پانچ سالوں میں مسلط کردہ نمائندوں نے دیمک کی طرح چاٹ کر بلوچستان کے ہر ادارے کو تباہ کرکے کرپشن میں بلوچستان کو پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے انہوں نے بارڈر کی بندش کو بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل قرار دیکر سخت الفاظ میں مزمت کیا گیا بارڈر بلوچستان کے عوام کی روزگار کا واحد زریعہ ہے بارڈر کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے بارڈر میں کاروبار کی بندش کے خلاف نیشنل پارٹی ہر سطع مزاحمت کریگی انہوں نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری شروع کرنے اور عوام سے رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں