پنجگور بلوچستان کا ٹاپ ضلع ،تمام شعبوں میں ترقی ہوئی ،واجہ میر اسداللہ بلوچ

تعلیم صحت روڑ آبنوشی آبپاشی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں

جمعہ 17 نومبر 2023 21:45

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2023ء) پنجگور سمیت بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحالی کا وژن لے کر ایک مرتبہ پھر میدان میں اترا ہوں راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر بی این پی عوامی میں شمولیت کرنے والے مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام سے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا پانچ سالوں میں پنجگور کے لئے اتنے ترقیاتی کام کرواچکا ہوں اسکی نظیر پچاس سالوں میں بھی نہیں ملے گی بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ بھی پنجگور آکر میرے پانچ سالوں کے ترقیاتی منصوبوں کا موزانہ اپنے علاقوں کی پچاس سالہ ادوار سے کرائیں کہ پنجگور نے ان پانچ سالوں میں کس رفتار سے ترقی کی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور اس وقت بلوچستان کا ٹاپ ضلع ہے جس میں تمام شعبوں میں ترقی ہوئی تعلیم صحت روڑ آبنوشی آبپاشی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے ایک نئیسوچ اور ایک نئے جزبہ ایک نئے مشن کے ساتھ عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور انشاء اللہ کارکردگی کے بنیاد پر الیکشن میں جیت حاصل کر کے ہر شعبے میں پنجگور کی رونقوں میں مزید اضافہ کرینگے انہوں نے پنجگور کے غیور عوام سے کہا کہ پنجگور کو خیر خواہ اور مفاد پرست عناصر کی پہچان کریں جو صرف زاتی فائدے کے لیے اقتدار کی خواہش لیکر دردر ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے پنجگور کو روشنیوں کا شہر بنانے میں زاتی خواہشات کو ہمیشہ پس پشت ڈالاانہوں نے کہا کہ میرا سرمایہ پنجگور کا عوام ہے اور اسی سرزمین پر میرا مسکن ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں