بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے ضمیر بلوچ کی لاش سوردو سے برآمد

ہفتہ 11 جنوری 2020 21:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2020ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے ضمیر بلوچ کی لاش سوردو سے برآمد ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق ضمیر بلوچ ولد نزیر احمد کو گزشتہ سال دسمبر کے آخری ایام 28 دسمبر کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا جس کی گاڑی ہفتے پہلے برآمد ہوئی تھی اور آج بروز ہفتہ پنجگور کے علاقے سورد میں سی پیک روڑ پر ایک خالی چاردیواری میں چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی جنہیں تشدد کرکے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا تا قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوا ہے مزید تفتیش سوردو پولیس کررہی ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں