�مبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایف سی کیمپ پنجگور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

6 ستمبر کا دن ہمارے لیے کوئی نیا دن نہیں ہے اور 6 ستمبر کا دن ہمیں دو چیزوں کی یاد دلاتا دشمن رات کی تاریکی میں ہم حملہ آور ہوئے مگر ہماری دلیر اور ایمانی جذبے سے سرشار جوانوں نے انھیں پساکردیا ، سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عرفان افتخار

اتوار 6 ستمبر 2020 19:13

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایف سی کیمپ پنجگور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات سمیت ایف سی وسرکاری افسران اوردیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے موقعے پر فوجی ودفاعی سازوسامان کی نمائش بھی کیا گیا بچوں نے مختلف تقریری مقابلوں میں حصہ لے کر ناظریں سے داد وصول کیا تقریب کے مہمان خاص سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عرفان افتخار تھے کمانڈنٹ ایف سی پنجگور لیفٹیننٹ کرنل صائم نبی ڈی پی او پنجگور حنیف بلوچ پرنسپل گرلز کالج پنجگور نجمہ بی بی پرنسپل انٹر کالج پنجگور خدابادان فرزانہ ہاشم بلوچ بی این پی عوامی کے رہنما کیپٹن محمد حنیف اور دیگر موجود تھے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیئے جن میں ٹیبلو، ملی نغمے شامل تھے مقابلوں میں پنجگور کے چھ کالجوں کے بچوں نے حصہ لیا اسٹیج کے فرائض کیپٹن جنید نے سرانجام دیئے سیکٹر کمانڈر اور دیگر نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیئے ایف سی کمیپ میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر عرفان افتخار اور دیگر مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر کے اس خوبصورت دن کے موقع پر پنجگور کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی افواج کے ساتھ ملکر وطن کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کویاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمارے لیے کوئی نیا دن نہیں ہے اور 6 ستمبر کا دن ہمیں دو چیزوں کی یاد دلاتا دشمن رات کی تاریکی میں ہم حملہ آور ہوئے مگر ہماری دلیر اور ایمانی جذبے سے سرشار جوانوں نے انھیں پساکردیا انہوں نے کہا کہ شہیدکبھی مرتے نہیں بلکہ وہ زندہ رہتے ہیں ہمارے دلوں میں ہمارے خیالوں میں اور ہمارے زہنوں میں سیکٹر کمانڈر نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس کے جوانوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاں کہ ہماری فورسز نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے پولیس کے شہدا کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور یہ ہمارا مشترکہ درد ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے جانیں دیں انہوں نے کہا کہ میں فوج کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں وطن پر مرمٹنے والوں کی قربانیاں لازوال ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں تاہم انھیں اچھی طرح سے یہ معلوم ہے کہ وہ پاکستان کو میدان جنگ میں شکست نہیں سکتے وہ اب پھنترا بدل کر عوام اور افواج کے درمیان بدگمانی پیدا کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں اور بعض لوگوں کو پیسوں سے خرید کر پروپیگنڈہ کررہی ہیں لیکن اس طرح کے عناصر کو کھبی بھی کامیابی نہیں ملے گی سکیٹر کمانڈر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں اور انھیں دشمنوں کی چالوں کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے پیسوں کا استعمال کرتے ہیں اور بہت سارے نوجوان اپنے کیئے پر پیشمان ہیں اور اب وہ واپس آنا چاہتے ہیں ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں سیکٹر کمانڈر عرفان افتخار نے کہا کہ دشمن قوتیں سی پیک کے خلاف بھی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں اور یہ بات ہمیں زہن نشین رکھنی چائیے کہ ہمارے دشمن کیوں ہمارے فائدے کے لیے بنائے جانے والے منصوبوں پرنالاں ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ہماری خوشحالی نہیں چاہتے انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آنے والوں وقتوں میں بھی اسی طرح یکجہتی دکھا کر ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو ہندوستان شکست نہ سکا ہے اور نہ آئندہ شکست دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل ہے جو رات کی تاریکی میں وار کرتا ہے اس میں ہمت نہیں کہ وہ سینہ تان کر ہماری بہادر افواج کا سامنا کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم پیٹ پھیچے وار کرنے کے قائل نہیں ہماری افواج اور فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کیئے اور جب بھی مسلمان لڑا ہے تو ایمان کے ساتھ لڑا ہے اس کی شان میں پسائی نہیں ہوتی مومن کا ہھتیار ایمان ہے اورہم ایمانی جذبے کو اجاگر کرکے اپنے بڑے دشمن کو شکست دینا ہے جذبہ اتحاد اور ایمان ہماری طاقت ہے اتحاد یکجہتی کو مذید بڑھائیں آخری فتح پاکستان کی ہی ہوگی تقریب کے آخر میں طلبہ وطالبات اور دیگر مہمانوں نے فوجی ودفاعی سازوسامان کی نمائش میں بھی حصہ لیا اور روایتی ہھتیاروں میں دلچسپی لی جا ئے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں