پنجگور ،لیویز فورس کی منشیات کیخلاف کارروائی

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 106کلو گرام منشیات برآمد کرلی، کوچ کو تحویل میں لے لیا

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:19

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) پنجگور میں لیویز فورس کی منشیات کے خلاف کارروائی پنجگور کے راستے کوچ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 106کلو گرام منشیات ازقسم شیشہ برآمد کرکے کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا لیویز فورس نے یہ کارروائی سرسانڈ چیک پوسٹ پر اسسٹنٹ کمشنر پنجگور حافظ رضوان قادر اور انچارج ابرار علی کی زیر نگرانی کیا اسسٹنٹ کمشنر پنجگورحافظ رضوان قادر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منشیات کوچ کے ذریعے پنجگور کے راستے سے ساحل سمندر منتقل کی جارہی تھی سرسانڈ چیک پوسٹ پر جب چیکنگ کے لیے کوچز کو روکا گیا تو تلاشی کے دوران ایک کوچ سے بھاری مقدار میں 106 کلو گرام منشیات ازقسم شیشہ برآمد ہوئی جس کے بعد کوچ کو منشیات سمیت قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے مذید تفتیش جاری ہے اے سی پنجگور کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمیت کروڑوں روپے بنتی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر پنجگورحافظ رضوان قادر نے اسی چیک پوسٹ پر ایک ٹرک سے بھی کروڑوں روپے کی افیون بھی پکڑا تھا اور یہ اسکی زیرنگرانی منشیات کے خلاف دوسری بڑی کارروائی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے اے سی پنجگور کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ اے سی پنجگور کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں