پنجگور ،فوڈ اتھارٹی مکران ریجن کا مختلف جنرل سٹور ،دکانوں کا معائنہ ،زائدالمعیاد اشیاء کو قبضے میں لیکر تلف کردیا

جمعہ 15 مارچ 2024 23:20

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پنجگور میں فوڈ اتھارٹی مکران ریجن کی طرف سے سوردو اور وشبود میں مختلف جنرل اسٹور اور دکانوں کا معائنہ زائدالمعیاد اشیاء کو قبضے میں لیکر تلف کردیا فوڈ اتھارٹی مکران ریجن کے آفیسر ممتاز احمد کشانی نے فوڈ اتھارٹی کے فرید ہاشم کے ہمراہ یہ کارروائیاں کیں انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کو فالو کریں اور زائدالمعیاد غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت سے گریز کریں بصورت دیگر فوڈ اتھارٹی بلوچستان انکے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائے گا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دکاندار اپنے معمولی فائدے کے لیے انسانی صحت سے کھلواڑ کرتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ انکے اس عمل سے کسی کی زندگی بھی جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی روٹین پر چیکنگ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں