گوادر ، پاک ایران سرحد گبد پرایک نئی مارکیٹ بنائی جارہی ہے جہاں سے ضلع بھر کے لوگ مستفید ہوسکیں گے،ڈپٹی کمشنرمیجر (ر)عبدالکبیر زرکون

منگل 2 فروری 2021 22:13

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر گوادر میجر (ر)عبدالکبیر زرکون نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد گبد پرایک نئی مارکیٹ بنائی جارہی ہے جہاں سے ضلع بھر کے لوگ مستفید ہوسکیں گے انہوں نے کہاکہ ریت سے متاثرلوگوں کے لئے جامع پلان بناکر انہیں دوسری جگہ آباد کرنے کے لیئے صوبائی حکومت کو گزارشات پیش کی جائے گی،سٹلمنٹ آفس کو گوادر سے پسنی منتقل کرنے کے لئے کمشنرمکران سے بات چیت کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا،محکمہ پبلک ہیلتھ،بی اینڈآر،ایری گیشن،ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کا ڈپٹی کمشنر گوادر کو بریفنگ پسنی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا،پسنی کے زکری مذہبی پیشوا سیدبھائیان عادل،سیدمنظورشاہ،سید نورالامین کی ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات انہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیاگیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتطامیہ کی جانب سے پسنی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں پسنی کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سینئرکارکنان،سماجی تنظیموں کے کارکنان انجمن تاجران سمیت علما کرام اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے حصہ لیا جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعدادشریک تھی کھلی کچہری کا انعقادگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی کے ہال میں کیاگیا تھاکھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا کھلی کچہری میں نیشنل پارٹی اور سابق ڈپٹی چیئرمین پسنی خدابخش سعید،میر عامر کلمتی،مفتی رحمت اللہ، ناصر ملوک اکرم اسلم،بادل بلوچ شکیل غریب سماعلزئی،فہیم بوچ،سلام اللہ، لالامرادجان،مریم صاحب خان اور حاجران سمیت طلبا اور ماہیگیروں نے ڈپٹی کمشنر علاقائی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پسنی کے موضع جات کے ریونیو ریکارڈ کو پسنی میں منتقل کیا جائے اور ذرین ہاوسنگ اسکیم جو1992 میں شروع کیا گیا اور لوگوں کو ابھی تک ان کے پلاٹ الاٹ نہیں کئے گئے اور لینڈ مافیا نے اسکیم کے لیے مختص اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور مقامی لوگوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے ہیں جبکہ دوسری طرف پسنی کی آبادی میں 32 کے قریب گھر ریت سے متاثر ہیں جن میں اکثریت غریبوں کی ہیں اور علاقے میں منشیات چاکلیٹ کی طرح فروخت ہو رہی ہے اور نوجوان نسل تیزی سے راغب ہوتی چلی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پولیس کی نفری تعینات کیا جائے اور مین بازار میں اسٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ چوری کی وارداتوں میں قابو پایا جا سکیجبکہ ایران سے آنے والے روزمرہ کے اشیائے خوردونوش پر پابندی ہٹائیں دوسری طرف ٹرالر مافیا نے مقامی ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنایا ہے جبکہ علاقے کی ترقی مقامی لوگوں کی ترقی سے شروع ہوتی ہے لیکن پسنی فش ہاربر کی عدم بحالی سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح بڑھتی جارہی ہے اور ساحل پر ماہیگیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اور واحد سرکاری ہسپتال میں نہ ادویات دستیاب ہے اور نہ ہی دیگر سہولیات اور اس میں صرف تین میڈیکل آفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو اتنی بڑی آبادی کے لیے ناکافی ہیں اور کالج کا پرنسپل لارج خستہ حال ہے اور لیکچرار کی کمی ہے جس سے پڑھائی متاثر ہے اور سی پیک کے جومر گوادر کے طلبا کو اسکالر شپ مہیا نہیں کیاجاتا بلکہ ہماری سیٹیں نان لوکل کو نوازے جارہے ہیں اور علاقے کے اکثراسکولوں کو اپ گریڈیشن کرنے کے بعد نہ اضافی کمرے مہیا کئے گئے اور نہ ہی امتحانی ہال تعمیر کئے گئے ہیں اور سی ٹی ایس پی کے تحت ہونے والے انٹرویو میں تمام اضلاع کے امیدواروں کی تعیناتی ہوئی ہے جبکہ واحد ضلع گوادر کے امیدوار اپنے تعیناتی آرڈرز کے منتظر ہیں اس موقع پر ڈسی سی گوادر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سوالات کو سن کرخوشی ہوتا ہے کہ یہاں کے عوام مثبت اور اجتماعی مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا زرین ہاسنگ اسکیم کے الاٹیز کے پیسے ضائع ہونے نہیں دیں گے اور انھیں ان کے زمین بھی ملیں گے جبکہ ریت متاثرین کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر پسنی رپورٹ مرتب کرکے اس پر عمل درآمد شروع کریں گے اور شادی کور ڈیم سے پسنی شہر کی پائپ لائن کے لئے پبلک ہیلتھ سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی انہوں نے کہا ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی منتقلی سے متعلق کمشنر سے بات کروں گا اور طلبا کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور اس متعلق ڈائریکٹر ایجوکیشن سے بات کریں گے اور انہوں نے اسکول کے کمروں کی مرمت اور تعلیمی مسائل کی حل کی بھی یقین دہانی کی اس موقع پر پسنی کالج کے طلبا وطالبات کے لیے انہوں نے مطالعاتی دورے کا اعلان کیا اور انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی منتقلی کے حوالے سے کمشنر سے بات کروں گا اور منشیات کی تدارک کے لیے ڈی پی او سے میٹنگ ہوئی اور ہدایت کی کہ آئندہ دورے پر منشیات کے حوالے سے شکایت نہ ہو جبکہ سی ٹی ایس پی کی لسٹ فائل ہو چکی ہے اور عنقریب آرڈر جاری ہوں گے جبکہ ایرانی اشیائے خوردونوش کے لیے گبد میں مارکیٹ بنانے جا رہے ہیں جس سے روزمرہ کی ضروریات کے اشیا پورے ضلع میں پہنچے گی دریں ڈپٹی کمشنر گوادر نے زیرتعمیر نورخان بزنجو اسٹیڈیم،فٹسال گرانڈ،کرکٹ اسٹیڈیم،پسنی اہسپتال اور لائبریری کا دورہ کیا کرکٹ اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر انہوں نے وہاں پچ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا جبکہ لائبریری کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے عوام کے لئے کھولنے کا بھی اعلان کیا

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں