پتوکی‘ اساتذہ کی جانب سے پر امن ریلی نکالنے پر 14 قائدین اساتذہ سمیت 400 نامعلوم اساتذہ پر تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج

بدھ 23 دسمبر 2020 13:56

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2020ء) اساتذہ کی جانب سے پر امن ریلی نکالنے پر 14 قائدین اساتذہ سمیت 400 نامعلوم اساتذہ پر تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج APPSA پنجاب کے صدر سلمان جاوید کی اساتذہ پر ایف آئی آر کی بھرپور مذمت اور حکومت پنجاب سے اساتذہ پر درج ایف آئی آر فوری طورپر خارج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اساتذہ کی کثیر تعداد نے آپنے حق کیلئے اپنے قائدین کی قیادت میں لاھور میں پر امن ریلی نکالی تھی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے قائدین نے خطاب کیا تھا جس پر تھانہ انار کلی پولیس نے نامزد اساتذہ مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی ،رانا عنصر محمود ، نیاز احمد ،محمد احسن چوہدری ، فہیم ارشد ،عادل خلیق ، بشارت علی ،محمد شہزاد ، حافظ مبشر ،خالد محمود ، شیراز امجد ، حافظ اکبر رضا ، محمد حسنین ،منظور شاہد ، سمیت 300 سے 400 نامعلوم پر مقدمہ درج کیا جس پر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سلمان جاوید نے اساتذہ پر درج ایف آئی آر کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طورپر اساتذہ پر درج ہونے والی ایف آئی آر خارج کرے اور پرائیویٹ سکولوں کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دی-

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں