پتوکی، تین ملزمان شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار ، مقدمہ درج

منگل 16 اپریل 2024 18:41

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) تین ملزمان شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقہ محلہ آرائیاں منگل بازار پھولنگر کا رہائشی شہری محمد غفارمحنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا گزشتہ روز دوپہر کے وقت ملزم عادل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شہری کے گھر داخل ہوا اور متاثرہ شہری کی بیوی فضیلت بی بی کوملزمان اغوا کر کے لے گئے مغوی خاتون 6بیٹیوں کی ماں ہے ملزمان جاتے ہوئے گھر سے 55ہزار نقدی و طلائی زیورات بھی لے گئے تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم عادل سمیت دیگر کیخلاف متاثرہ شہری محمد غفارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں