پختونوں کے نام پر چیخنے چلانے والوں کا پروپیگنڈہ بے بنیاد اور غیر منطقی ہے،وزیراعلیٰ محمودخان
جمعہ 19 اپریل 2019 23:10
(جاری ہے)
لیویز اور خاصا داروں کا مسئلہ حل کرچکے ہیں۔ یہ پولیس میں ضم ہو چکے ہیں ، وہ تمام مراعات جو پولیس کو حاصل ہیں وہ لیویز اور خاصادار کو ملیں گی ۔
صحت کی تمام سہولیات اپ گریڈ کریں گے ، ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع اورکزئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، صوبائی حکومت کے ترجمان اور ضم شد ہ اضلاع کے لئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر ، سینیٹر اورنگزیب ، ایم این اے ملک جواداور دیگر قائدین نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ آجکل ہوا چل پڑی ہے ،کچھ لوگ نکل آئے ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ پختونوںکو اُن کے حقوق دلائیں گے ۔میں اُن کو کہنا چاہتا ہوں اور لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا خیبرپختونخوا میں حکومت پختونوں کی نہیں ہے، کیا آپ کا وزیراعظم پختون نہیں ہے ۔ کیا وفاقی کابینہ میں پختونوں کی نمائندگی نہیں ہے ۔ کیا گورنر خیبر پختونخوا پختون نہیں ہیں۔ ہم سب پختون ہیںاور پختونوں کے حقوق کا تحفظ اور اُن کے مسائل کا حل بھی جانتے ہیں ۔پختونوں کے نام پر شور مچانے والے اور عوام کو گمراہ کرنے والے سمجھ لیں کہ پختون با شعور ہیں جو کبھی بھی آپ کے اس پروپیگنڈے کے حوالے سے دھوکہ نہیں کھائیں گے ، جو بھی پختونوں کے تحفظات اور مشکلات ہیں وہ آپ کا پختون وزیراعلیٰ ، پختون حکومت اور پختون وزیراعظم حل کرے گا۔ اگر ان لوگوں میں یہ استعداد ہے تو پھر چیخیں کیوں مارتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ خود بھی قبائلی ہیں اوراُن کا تعلق سوات سے ہے ۔ جو مشکل گھڑی قبائلی عوام پر گزری ہے وہ اُن پر بھی گزری ہے ۔ اُنہیںپتہ ہے کہ قبائلی عوام کی کیا مشکلات ہیں اور اُنہیں کیسے حل کرنا ہے ۔محمود خان نے قبائلی عوام کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات اور مشکلات ضرور حل ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سالانہ صحت کی مفت سہولیات ملیں گی ،اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو انصاف روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے ملیں گے تاکہ وہ اپنے لئے کاروبار شروع کرسکیں اور اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ معاوضے کے حوالے سے جتنے بھی تحفظات ہیں وہ عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں گے ۔ تما م ضم شدہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائیں گے ۔ ہسپتالوں میں جتنابھی سٹاف بھرتی ہو گا ، قبائلی عوام سے ہو گا، باہر سے کوئی بندہ نہیں آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ضم شدہ اضلاع میں مساجد اورتبلیغی مراکز کی سولرائزیشن پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوںنے ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی ٹیم آئے گی جو لوگوں سے ملکر سائٹ کا انتخاب کرے گی جس کو سیاحتی خطوط پر ترقی دیں گے اور سیاحت کو فروغ دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے گرائونڈز بھی بنائیں گے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار