انضما م کی دشمن تمام قوتیں اور منفی پروپیگنڈے کی تمام تر کوششیں دم توڑ جائیں گی،وزیراعلیٰ محمودخان
بدھ 24 اپریل 2019 23:34
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بعض لوگ پختونوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور قبائلی عوام کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے قبائلی عوام سے کہا کہ یہ لوگ اپنی اس چال میں قطعاً کامیاب نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پختونوں سے نام نہاد ہمدردی دکھانے کی ضرورت نہیں موجودہ مرکزی و صوبائی حکومتیں قبائلی اضلاع کو ترقی و خوشحالی کے قومی دہارے میں لانے اور ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکی ہیں، اس سلسلے میں خطیر وسائل مختص کئے گئے ہیں اور قابل عمل ترقیاتی پلان وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں تک پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کا معاملہ ہے تو انہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ اس وقت صوبے میں موجود حکومت بھی پختون ہے،پاکستان کا وزیراعظم عمران خان بھی پختون ہے ،اُن سے زیادہ پختونوں کے درد کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے اور عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی بات کی ہے، ان کی ضروریات ، تحفظات اور مسائل کو محسوس کیا ہے ،ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو تیز رفتار ریلیف دینا اور اُن کے مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ترقی اور خوشحالی کی مجموعی سرگرمیوں میں نئے اضلاع کو فوقیت دی جارہی ہے ۔ محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام مطمئن رہیں ، انضما م کی دشمن تمام قوتیں اور منفی پروپیگنڈے کی تمام تر کوششیں دم توڑ جائیں گی اور موجودہ حکومت کے اخلاص اور عزم کی بدولت انضما م کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ نئے اضلاع کی محرومیاں ختم ہو ں گی اورترقی اور خوشحالی کا دو ر آئے گا ، نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ نئے اضلاع کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لا کھڑا کرنا صوبائی حکومت کا حتمی ہدف ہے۔ہم دیر پا حکمت عملی کے ذریعے اس ہدف کے حصول کیلئے گامزن ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کی کنٹینز کے خلاف 2روزہ خصوصی مہم شروع
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا