خیبر پختونخوا میں کورونا کی مزید 95 کیسز سامنے آگئے

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 405سے بڑھ کر 500ہوگئی، ایک مریض جاں بحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 اپریل 2020 11:33

خیبر پختونخوا میں کورونا کی مزید 95 کیسز سامنے آگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 اپریل2020ء) خیبر پختونخوا میں کورونا کی مزید 95 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 405سے بڑھ کر 500ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔ منگل کو صبح کے وقت وزیر صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 95 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی جس کے بعد خیبرپختونخوا کے کیسز کی تعداد 405 سے بڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے ملک میں 54 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ اس کے علاوہ 429 صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ یکم اپریل سے ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملک میں نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری رہا اور ایک روز میں ریکارڈ 610 کیسز سامنے آئے۔

آج بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 864 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید ایک موت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے 1918کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے، 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں مزید ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعدا 83 تک پہنچ گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 16 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ میں 932، خیبرپختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس عالمی وبا سے لڑتے ہوئے مزید 170 افراد صحت یاب ہوگئے۔ جس کے بعد ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 259 سے بڑھ کر 429 ہوگئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں