خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کیلئے میدان (کل) سجے گا

12نشستوں کیلئے 23امیدوارمدمقابل ، 145اراکین صوبائی اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے 12سینیٹرزکاانتخاب کرینگے

منگل 2 مارچ 2021 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کیلئے میدان (کل) سجے گا،دوامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد اب 12نشستوں کیلئے 23امیدوارمدمقابل ہیں۔ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں بھی سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے انتخابات آج ہورہے ہیں صوبائی اسمبلی ہال میں پولنگ کاعمل صبح نوبجے شروع ہوگا جو پانچ بجے تک جاری رہے گا اس دوران 145اراکین صوبائی اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے 12سینیٹرزکاانتخاب کرینگے ۔

گزشتہ روز جے یو آئی ف کے امیدواروں طارق خٹک نے جنرل نشست سے اور نعیمہ کشور نے خواتین کی مخصوص نشست سے ریٹائرمنٹ لے لی جس کے بعد امیدواروں کی تعداد23رہ گئی ہے پی ٹی آئی کی جنرل نشست پرمحسن عزیز،شبلی فراز،فیصل سلیم،ذیشان خانزادہ،لیاقت ترکئی جبکہ پی ٹی آئی کی اتحادی بلوچستان کے تاج محمدبھی جنرل نشست پرامیدوارہیں۔

(جاری ہے)

جے یوآئی کی طرف سے مولاناعطاء الرحمن،اے این پی ہدایت اللہ،مسلم لیگ کے عباس خان آفریدی ،عطاء الرحمن بھی امیدوارہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ہمایوں،دوست محمد خان،پی پی کے فرحت اللہ بابر،جماعت اسلامی کے محمداقبال خلیل اور اے این پی کے شوکت جمال امیرزادہ کے مابین مقابلہ ہوگا۔خواتین کی دونشستوں پر تحریک انصاف کی ڈاکٹرثانیہ نشتر،اے این پی کی تسلیم بیگم اورجماعت اسلامی کی عنایت بیگم کے مقابین مقابلہ ہوگا۔اسی طرح اقلیتی نشست پرتحریک انصاف کے گردیپ سنگھ ،اے این پی کے آصف بھٹی،جے یوآئی کے رنجیت سنگھ اورجماعت اسلامی کے جاویدگل مقابلے کی دوڑمیں شامل ہیں،خیبرپختونخواسے جنرل نشستوں پریقینی کامیابی کیلئی19ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

اسی طرح ٹیکنوکریٹ اورخواتین کی دو،دونشستوں کیلئی49ووٹ درکارہونگے پختونخوااسمبلی کی145کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے یم پی ایزکی تعداد94ہے دوسرے نمبرپرجے یوآئی اراکین 15،اے ین پی12،ن لیگ7،پی پی کے چھ ایم پی ایزہیں۔ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے چار،جماعت اسلامی تین اورآزاداراکین کی تعدادبھی تین ہے ایوان میں تحریک انصاف کوباپ اوردوآزاداراکین کی حمایت بھی حاصل ہے صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ اراکین کی تعداد100اوراپوزیشن کی تعداد45ہیںدوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کوآزادانہ،منصفانہ ،غیرجانبدارانہ اورشفاف بنانے کیلئے موثراقدامات کئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں