!خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو دہرے الائونسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

بدھ 11 اکتوبر 2023 05:45

ض*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2023ء) خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو دہرے الائونسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین یا توسیکرٹریٹ کارکردگی الائونس لیں گے یا پھر وہ ڈیپوٹیشن الائونس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الائونس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا اور کہا ہے ہک ایم فل الائونس صرف ایم فل کی ڈگری رکھنے والوں کو ادا کیاجائے، ایم ایس یا کسی دوسری ڈگری پر نہیں دیا جاسکتا۔محکمہ خزانہ نے غلط طریقے سے مذکورہ الا ئونسز وصول کرنے والے ملازمین سے سختی سے ریکوری کی ہدایت بھی جاری کردی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں