خیبر پختونخوامیں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کےلئے 50ملین روپےکی امدادی رقم جاری کر دی گئی ، پی ڈی ایم اے

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ12 اضلاع کیلئے 50 ملین روپےکی امدادی رقم کو جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق ان 12 متاثرہ اضلاع میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 50 ملین روپے کی مجموعی امدادی رقم میں سے نوشہرہ کو 20 ملین، دیر لوئر کو 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ کو 3،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک کو 2،2 ملین، چترال لوئر، بٹگرام، کرک، پشاور اور چارسدہ کے لیے ایک ایک ملین روپے دیئے جائِیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں