۳ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان سے مروت قومی جرگہ اور مروت بیٹنی قومی تحریک کے وفود نے اہم ملاقاتیں

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

;پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان سے مروت قومی جرگہ اور مروت بیٹنی قومی تحریک کے وفود نے اہم ملاقاتیں کی۔اس دوران علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علاقہ مشران کو یقین دلایا کہ علاقہ مشران کی آراء کو تمام معاملات میں فوقیت دی جائے گی۔

وفود نے ڈی پی او کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بہتر مستقبل کی خاطر ہم سب علاقہ مشران اور وفود یک آواز ہوکر امن و امان، سماجی برائیوںکے خاتمے کے لئے پولیس کے ساتھ اپنی طرف سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ ڈی پی او نے علاقہ مشران کی مثبت کوششوں کو سراہااور یقین دہانی کرائی کہ علاقہ میں امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں