لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے 28 اپریل کو ہونیوالے ضمنی الیکشن تحصیل چیئرمین بلامبٹ 2024 کے موقع پر تحصیل بلامبٹ میں مندرجہ ذیل امور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ جس میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کی ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی ہوگی۔

پریزائیڈنگ آفیسر کے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کے دوران مردوں کا خواتین پولنگ بوتھ کے اندر داخلہ پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کے دوران غیر رجسٹرڈ ووٹرز کا پولنگ سٹیشن کے اندر داخلہ پر پابندی ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن سے 200 میٹرز فاصلے کے اندر پولنگ کیمپ لگانے پر اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کی پولنگ سٹیشن یا پولنگ سٹیشن کے نزدیک دوسرے عمارتوں کے چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ الیکشن کے دوران لاوڈ سپیکر کے استعمال پر ماسوائے جس کی اجازت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ میں دئیے ہو۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں