بین الاقوامی پارٹنرز نے خیبرپختونخوا میں 1.8 بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ گزشتہ روز کا منعقدہ ڈونرز کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے اور بین الاقوامی پارٹنرز نے خیبرپختونخوا میں 1.8 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ منصوبوں کی تفصیلات کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ قابل ذکر وعدے اور اعلانات کر لئے گئے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے 1 بلین امریکی ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بنیادی ترقی توانائی، اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں 500 ملین امریکی ڈالر کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے ترقیاتی کاموں کے لئے 100 ملین امریکی ڈالر دینے کیلئے رضامندی ظاہر کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پارٹنرز کی سرمایہ کاری، اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کو عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کی سخت ضرورت ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ان عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے زرمبادلہ پر مثبت اثر پڑے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں