پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانا ت کی رپورٹ جاری کردی

بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 33 افراد جاں بحق ،46 افراد زخمی ہوئے

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے نے صوبے میں حالیہ بارشوں نے ہونے والے نقصانا ت کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 46 افراد زخمی ہوئے ہیں۔1932 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں سے متاثرہ 12اضلاع کی انتظامیہ کوجاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے 50 ملین روپے جاری کردئے گئے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے صوبے میں تیز بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 33 افرادجاں بحق 46 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 17 بچے 8 مرد اور 8 خواتین ،زخمیوں میں 6 خواتین، 32 مرد اور 8 بچے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 1932مکانات کو نقصان پہنچا، 326گھروں کو مکمل جبکہ 1606 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ ،پشاور،مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان،چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے پی ڈی ایم نے 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کئے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 مارچ سے اب تک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ سوات، چترال لوئر ،باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر اور لوئر کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا. بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے بارشوں اورسیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں