ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس اجراء میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے نادرا کے کیساتھ ایم او یو

جمعہ 3 مئی 2024 17:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاورکی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس اجراء میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے نادرا کے کیساتھ ایم او یو پر دستخط کر لیے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق معاہدے پر چیف ٹریفک آفیسرسعود خان اورنادرا کی طرف سے ڈائریکٹرنادرہ (ای سہولت) ملک یاسین علی نے دستخط کئے ، معاہدے کے تحت باقاعدہ بائیومیٹرک کے ذریعے ویریفیکیشن ، فریش ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیوالے اوررینیول کرنے والے افراد کا ڈیٹا دستیاب ہوگا اوربائیومیٹرک ویریفکیشن کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کریمینل ریکارڈ رکھنے والےافراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسرسعود خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاورکی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں شفافیت یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے سٹی ٹریفک پولیس تمام دفتری امورمیں آسانی اورشفافیت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں