ٹ* جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر کا پنڈی گھیب کا دورہ

w کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر نے پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ منگلا میجر جنرل ماجد جہانگیر، اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس ، ڈی ایس پی ملک تفسیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیپٹن (ر) منظور حسین ، میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حارث انور نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حیدر عباس نے بتایاکہ تحصیل پنڈی گھیب میں دفعہ 144کے نفاذ اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ تحصیل پنڈی گھیب میں مختلف مقامات پر قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف ، پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

کوروناوائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر نے ابرار شاکر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ماجد جہانگیر نے کورونا وائرس کے حوالے سے پنڈی گھیب میں اسسٹنٹ کمشنر حیدری عباس اور ڈی ایس پی ملک تفسیر کی جانب سے کیئے گئے اقدامات پر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں