پنڈی گھیب تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں

پیر 27 جنوری 2020 22:41

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ۔ لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ کھوڑ کے قریب سڑک کے کنارے پر ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو خواتین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیںجبکہ نامعلوم کار ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

عظمت بی بی اور گلفرین نامی دونوں خواتین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے نامعلوم کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں