حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دیا ، پیکج کی وجہ سے سہولت حاصل ہوئی ہے، قاضی احمد اکبر خان

ہفتہ 24 اپریل 2021 20:28

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2021ء) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اٹک قاضی احمد اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان المبارک میں عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے اور اس پیکج کی وجہ سے سہولت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حضرو میں رمضان بازار یوٹیلیٹی اسٹور اور احساس کفالت سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان ،ایم او عبداللہ خان ،متعلقہ افسران،ضلعی ترجمان پی ٹی آ?ی اٹک عمران خان،پی اے شہزاد شاہ اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے قاضی احمد اکبر خان نے کہا کہ ضلع بھر میں چھے رمضان بازار لگا?گ?ے ہیں جن میں 13 سے زا?د اشیا? ضروریہ پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک بھر کے 5 ہزار یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ چینی 68 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔عوام اس پیکج سے بھر پور فائدہ اٹھا?یں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیمد نظر عوامی مسائل ہیں جن کے حل کے لیے وہ کوشاں ہیں۔ تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کریں اور کم قیمت پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین کو ہر ممکن مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے اور اس ضمن میں 15 ہزار رجسٹر افراد میں 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں