عوامی تحریک پنڈی گھیب کی قیادت کا پارٹی کے ضلعی صدر سے مستعفی ہونے،انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا مطالبہ

پیر 31 مئی 2021 22:20

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) عوامی تحریک تحصیل پنڈی گھیب کی قیادت نے پارٹی کے ضلعی صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا مطالبہ , مقامی سطح پر سبکو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں مگر کام نہیں کرنے دیا جارہا , پارٹی کی بہتری کے لیئے اگر استعفی بھی دینا پڑا تو حاضر ہیں مگر قائدِ تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی محبت دل سے کوئی نہیں مٹا سکتا تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک تحصیل پنڈی گھیب کے صدر حاجی محمد یعقوب کی قیادت میں پنڈی گھیب میں اٴْنکی رہائش پر اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماسٹر محمد اشرف , حاجی محمد علی , ہمایوں اکبر , تنویر حسین اعوان , غلام شبیر نوشہرہ اور حاجی محمد رفیق کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی , پریس کانفرنس میں صدر عوامی تحریک تحصیل پنڈی گھیب حاجی محمد یعقوب نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ قائدِ تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے نظریات و افکار کے مطابق نظام کی تبدیلی کے لیئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں جسکے لیئے پرانے ساتھیوں کو بھی لیکر چلنا چاہتا ہوں مگر اس عمل میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی میں اہم عہدوں پر الیکشن کے بجائے سلیکشن کی گئی جسکی وجہ سے کچھ لوگ دوسرے کے اچھے کام کو پسند نہیں کر پا رہے ,تحصیل پنڈی گھیب کے عہدیداران بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جسکے لیئے تمام موجودہ و سابقہ پارٹی کارکنان , لائف ٹائم ممبرز , ہمدردیاں رکھنے والے افراد کو مل کر ساتھ چلانا چاہتے ہیں مگر اس مثبت کاوش سے روکا جا رہا ہے بلکہ رکاوٹیں ڈال کر پارٹی پر اپنی من مانیاں کیجا رہی ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں , ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں جس سے اہل لوگ سامنے آئیں اور تنظیم سازی کے حوالے سے من پسند نامزدگیاں نہ ہو سکیں جبکہ پارٹی کے ناراض ورکرز کو بھی ساتھ ملایا جائے تاکہ ہماری طاقت میں مزید اضافہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ہر پارٹی میں اچھے بٴْرے لوگ موجود ہیں ہم نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اٴْنہیں بتایا کہ اٴْنکے ہوم گراؤنڈ میں پارٹی کی بہتری کے لیئے کام کرنے والوں کے راستے میں کانٹے بچھائے جا رہے ہیں مگر اٴْنہوں نے بھی چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے مجبوراً میڈیا کا سہارا لیکر اعلی قیادت تک اپنے جائز مطالبات کو پہنچایا جا رہا ہے تاکہ وہ حالات کا جائزہ لیں اور پارٹی کی بہتری میں رکاوٹ بننے والوں کو سائیڈ پر کر کے اہل افراد کو باضابطہ الیکشنز کے ذریعے منتخب کیا جائے , ہم کسی صورت پارٹی کو خراب نہیں کرنا چاہتے اگر ہم سے استعفی طلب کیئے گئے تو بلاجھجک دے دینگے مگر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی محبت اور اٴْنکے افکارونظریات سے لگاؤ ہمارے خون کا حصہ ہے جسے کوئی دل سے نہیں نکال سکتا لہذا عوامی تحریک کی اعلی قیادت سے دست بدستہ گذارش ہے کہ ضلعی و مقامہ سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں , ضلعی صدر سے استعفی لیا جائے , پرانے رفقاء سے ذاتی رنجشوں کا خاتمہ کرکے آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کیجائیں اور پارٹی کی بہتری کے لیئے مِل جٴْل کر کام کیا جائی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں