ھ*جمہوریت کیلئے مریم نواز کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان

اتوار 1 مئی 2022 21:20

م پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا تاریخی استقبال کریں گے۔ جمہوریت کیلئے مریم نواز کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان اٹک ثابت کر دیں گے کہ اٹک میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے وفاداروں کا ہے۔ ضلع اٹک مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھ مئی کو فتح جنگ میں دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کا بھرپور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف کی جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں