پنڈی گھیب، ٹی ایچ کیو ہسپتال کے درجنوں ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار

منگل 27 دسمبر 2022 23:15

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2022ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کے درجنوں ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جینیٹوریئل سروسز کی فراہمی کے لیئے NCS نامی کمپنی کے ماتحت 35 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں جس میں سپروائزرز , سینیٹری سٹاف و دیگر شامل ہیں مگر NCS(نیشنل کلیننگ سروسز) کے ماتحت تمام ملازمین چار ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جسکی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں رہی۔

ملازمین کی اکثریت سفید پوش اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کیوجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ کے حصول پر بچوں کا پیٹ پالنے والے ملازمین موجودہ حالات میں اٴْدھار مانگ کر کام چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں جینیٹوریئل سروسز کی فراہمی کے لیئے پرائیویٹ ٹھیکے دیئے گئے مگر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا ذیلی ادارہ PMU ٹھیکیداروں کو فنڈز کی فراہمی نہ کر پا رہا ہے جس سے پنجاب بھر کے 125 سرکاری ہسپتالوں میں ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہلے ہی کام بند کر رکھا ہے۔

مقامی صحافیوں نے ٹھیکے دار کمپنی NCS کے ایریا منیجر سے اِس معاملے پر موقف لیا تو اٴْنہوں نے بتایا کہ پنڈی گھیب سمیت متعدد سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کیوجہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل پا رہی ہیں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جب تک فنڈز فراہم نہیں کرے گا اٴْسوقت تک کیسے ہزاروں ملازمین کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا کریں ۔

ضلع اٹک کے مختلف سرکاری ہسپتالوں باالخصوص ٹی ایچ کیو پنڈی گھیب کے متاثرہ ملازمین نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر , پراجیکٹ ڈائریکٹر PMU ، سید ذلفی بخاری ، میجر (ر) طاہر صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے میں خصوصی دلچسپی لیکر غریب ملازمین کی دادرسی کیجائے اور NCS کمپنی کے حٴْکام کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں