پیرمحل میں محکمہ مال کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 14 ستمبر 2021 18:09

پیرمحل میں محکمہ مال کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی قیادت میں محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی عملہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی پانچ کروڑ روپے کا سرکاری رقبہ واگذار ، قبضہ مافیا کا خواتین کے ذریعے احتجاج ڈرامہ نکلا ریکسیو1122نے قبضہ مافیا کی زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کرنے پر زخمی خاتون ہونے کا پول کھل گیا تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان گریڈ اسٹیشن بستی میں قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ کررکھا ہے غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں محکمہ مال پٹواری عملہ ، میونسپل کمیٹی عملہ نے ہمراہ لیڈی پولیس ، بھاری مشینری کے ذریعے کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار کروالی تو قبضہ مافیا کے لوگوں نے خواتین کو آگے کرکے خاتون کو ملبہ کے قریب زخمی ہونے کا ڈرامہ کرکے خاتون کو چارپائی پر ڈال کر ریلوے پھاٹک بند کرکے احتجا ج شروع کردیا حالانکہ محکمہ مال نے سرکاری رقبہ واگذار کروالیا تھا ریکسیو 1122نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اپنی گاڑی میں ہسپتال منتقل کرنا چاہاتو قبضہ مافیا نے خاتون کو ریسکیو 1122گاڑی میںلے جانے میں مزاحمت کی جس پر زخمی خاتون کا پول کھل گیا سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کی قیادت میں محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی عملہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی پر تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں