پیرمحل،دونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے سیلز مین کو لوٹ لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے سیلز مین کو لوٹ لیا ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر269گ ب کا رہائشی طاہر محمود ولد مراد قوم کاٹھیہ انڈاجات کی سیلز مینی کرتاہے موٹرسائیکل پر سوار مال سپلائی کرکے چک نمبر661/2گ ب جارہاتھاکہ حدر قبہ پانچ چک تاچک 661/2کے درمیان میں روڈ کے اوپر دوکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارنے سیلز مین سے نقدی 45ہزارروپے ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور فائر مارنے کی دھمکی دے کر الزام علیہان چھینے گئے موبائل فون اور نقدی سمیت فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں