پیرمحل، ناقص اور غیر معیاری سرخ مرچ فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 16 فروری 2017 15:13

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) ناقص اور غیر معیاری سرخ مرچ فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اے سی پیرمحل کی ہدایات پر اسحا ق شاہ فوڈ انسپکٹر نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے چک نمبر320گ ب میں عبدالرحمان کریانہ سٹور پر چھاپہ مارکر ناقص اور غیر معیاری سرخ مرچ کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری کو بھجوا دیے جو غیر معیاری ثابت ہوئے تھانہ پیرمحل پولیس نے دکان مالک عبدالغفار ولد عبدالرحمن کے خلاف پنجاب پیور فورڈ اتھارٹی ایکٹ 2011امینڈنٹ 2016کے سیکشن 23کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں