پیرمحل، پی پی 123میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ

40ووٹوں سے پی ٹی آئی امیدوار کو مسلم لیگ ن کے امیدوار پر برتری حاصل 500پوسٹل ووٹ کا فیصلہ تاحال باقی ریٹرننگ آفیسر نے دونوں فریقین کو صبح دس بجے طلب کرلیا

جمعرات 26 جولائی 2018 19:38

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) پی پی 123میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ 40ووٹوں سے پی ٹی آئی امیدوار کو مسلم لیگ ن کے امیدوار پر برتری حاصل 500پوسٹل ووٹ کا فیصلہ تاحال باقی ریٹرننگ آفیسر نے دونوں فریقین کو صبح دس بجے طلب کرلیا تفصیل کے مطابق پی پی 123میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ کے باعث دونوں امیدوار ان مسلسل 12گھنٹے انتخابی نتائج کنٹرول روم میں موجود رہے اور اپنی موجودگی میں نتائج وصولیے پی پی 123کے 209پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار سوہنیا علی رضا نے 53145ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ نے 53105ووٹ حاصل کیے آزاد امیدوار عرفان الحسن چوہدری نے 17826ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوںمیں متحدہ مجلس عمل پاکستان کی امیدوار صائمہ سرور نے 63ووٹ حاصل کیے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد عارف نے 309ووٹ حاصل کرکے پاکستان بھر میں کم ووٹ لینے کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے 1114ووٹ حاصل کیے سید عرفان رضا نے مسلم لیگ ن سے ملتا جلتا انتخابی نشان بھیڑ لے کر 1805ووٹ حاصل کیے پی پی 123میں آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ کو سخت ترین نقصان سے دوچار کیا جس میں ملتے جلتے انتخابی نشان کے باعث مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سخت نقصان کا سامنا کرناپڑا 500پوسٹل ووٹ کا فیصلہ تاحال باقی ریٹرننگ آفیسر نے دونوں فریقین کو صبح دس بجے طلب کرلیا پی ٹی آئی کے امیدوار کو 40ووٹوں کی برتری کے باوجود پوسٹل ووٹ کے نتائج آنے پرد ونوں امیدوار مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سخت پریشانی سے دوچار ہے جبکہ این اے 113کے نتائج کے مطابق محمد ریاض خان پاکستان تحریک انصاف 128274ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ چوہدری اسدالرحمن مسلم لیگ ن کے امیدوار 106018ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے 8074ووٹ حاصل کیے ملتے جلتے نام اور انتخابی نشان بیل کے باعث صحافی چوہدری اسدالرحمن نے 2336ووٹ حاصل کیے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار غلام عباس خان نے 237ووٹ حاصل کیے اللہ اکبر تحریک کے امیدوار عامر عثمان نے 1594ووٹ حاصل کیے اس طرح آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ریاض خان کی کامیابی میں کلیدی کردار اداکیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں