افغانستان میں ڈیڑھ ماہ سے پھنسے پاکستانی ڈرائیورز، کلینرز کی وطن واپسی شروع ہوگئی

پاکستانی ڈرائیور ڈیڑھ ماہ قبل تجارتی سامان لے کر افغانستان گئے تھے جنہیں وطن واپسی کی اجازت مل گئی، ڈی ایچ او قلعہ عبد اللہ

پیر 20 اپریل 2020 14:25

قلعہ عبد اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) افغانستان میں ڈیڑھ ماہ سے پھنسے پاکستانی ڈرائیورز، کلینرز کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق باب دوستی سے پاکستانی ٹرک اور کنٹینرز کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وطن واپس آنے والے پاکستانی ڈرائیورز اور کلینرز کو قرنطینہ منتقل کر نے کا فیصلہ کیاگیا۔ قرنطینہ میں ڈرائیورز اورکلینرز کو الگ الگ خیموں میں رکھا گیا ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ ڈاکٹر محمد رفیق مینگل کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں پاکستانی ڈرائیوروں کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈرائیور ڈیڑھ ماہ قبل تجارتی سامان لے کر افغانستان گئے تھے جنہیں وطن واپسی کی اجازت مل گئی۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں