ڈاکٹر خان تحریک کے بانی ڈاکٹر خان پشاور سے قلعہ عبداللہ پہنچ گئے

افغان ہاس غازی قلعہ میں افغان قومی مومنٹ کے چیئرمین احمد خان اچکزئی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی میں شرکت بڑی تعداد میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں کی بھی شرکت

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:44

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈاکٹر خان تحریک کے بانی ڈاکٹر خان پشاور سے قلعہ عبداللہ پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے افغان ہاس غازی قلعہ میں افغان قومی مومنٹ کے چیئرمین احمد خان اچکزئی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی میں شرکت کی جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے بھی شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کے مسائل کا واحد حل اتحاد و اتفاق اور وسائل پر اپنا واک و اختیار ہے وسائل پر اختیارات کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے اس لئے پشتونوں کو متحد ہونا ہوگا اس کیلئے منظم جدوجہد کی اشد ضرورت ہے خاص کر گزشتہ کئی دہائیوں کی عفریت سے نکلنے کیلئے پشتونوں کے جرگے کی ضرورت ہے جرگہ ہی اس کا حل ہے اب الحمداللہ پشتون باشعور ہوچکے ہیں اور وہ محکوم طرز زندگی نہیں گزاریں گے اور نہ ہی انہیں مزید محکوم رکھا جاسکتا ہے پشتونوں کا ناحق خون بہانے کیساتھ ساتھ انہیں آپس میں دست و گریبان بھی کیا گیا جس کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہیں پارلیمنٹ جانا مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ مسائل کا حل وسائل پر اختیارات کا ہے پشتونوں کے وطن سے معدنیات نکالی جارہی ہے مگر اس کا اصل مالک پشتونوں کے بجائے کوئی اور ہے ہم وسائل کی صحیح اور منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں اس کے بغیر کسی بھی قسم کی تقسیم ناقابل قبول ہے ہمیں گھر گھر جاکر پشتونوں کو سمجھانا ہوگا اور انہیں اپنے حق و حاکمیت سے آگاہ کرنا ہوگا اگر پشتونوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے تو پھر تحریکیں وجود میں آئینگے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے اتحاد و اتفاق کیلئے تمام تکالیف برداشت کرینگے مگر پشتونوں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دم لینگے قبل ازیں افغان قومی مئومنٹ کے چیئرمین احمد خان اچکزئی نے مہمان کو روایتی پگڑی پہنائی اور افغان قومی مئومنٹ کا منشور بھی دیا ڈاکٹر خان نے احمد خان اچکزئی اور دیگر سیاسی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں